بھٹکل:27/ستمبر (ایس اؤنیوز)نوائط کالونی میں واقع تعلقہ اسٹیڈیم کے قریب سے بدھ کے دن پولس نے ایک فرد کو گانجہ سپلائی کے الزام میں گرفتار کیاہے۔
گرفتارشدہ ملزم کی شناخت اسلم ستار (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ اس کاتعلق ہاویری ضلع بیاڈگی تعلقہ سے بتایا جارہاہے ، جو فی الحال جالی کے شرکولی تالاب کا مکین ہے۔ ملزم اسلم سے پولس نے 75گرام وزنی گانجہ ضبط کیا ہے۔ بھٹکل شہری پولس تھانے میں کیس درج کرلینے کے بعد پولس جانچ میں جٹی ہوئی ہے۔